شہر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں رکھا گیا ۔ سکیوریٹی سخت کردی گئی
حیدرآباد : /8 مئی (سیاست نیوز) ٹاملناڈو میں بڑھتی ہوئی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے درمیان، کانگریس قیادت کی ٹاملاگا ویٹری کزھگم (ٹی وی کے) کی تائید و حمایت کی رپورٹس کے بعد، پانچ کانگریس ایم ایل اے کو جمعرات کی دیر رات حیدرآباد منتقل کر دیا گیا تاکہ ممکنہ انحراف اور خرید و فروخت اور اندرونی بغاوت کو روکا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق ان اراکین اسمبلی کو سخت سیکیورٹی کے تحت حیدرآباد لایا گیا جہاں انہیں شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز کی ایک مشہور فائیو اسٹار ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔ سینئر کانگریس عہدیدار صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ارکان اسمبلی تک رسائی محدود کر دی گئی ہے۔ اس اچانک منتقلی نے سیاسی حلقوں میں شدید قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اندرونی سروے میں پارٹی رینکس میں عدم اطمینان کی نشاندہی کے بعد ارکان اسمبلی کو چینائی سے خفیہ طور پر بذریعہ طیارہ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ حیدرآباد لایا گیا اور وہاں سے پولیس سکیوریٹی میں بنجارہ ہلز کی فائیو اسٹار ہوٹل میں منتقل کیا گیا ۔ حیدرآباد میں ہوٹل کے اردگرد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور صرف منتخب پارٹی رہنما ہی ارکان اسمبلی سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ تلنگانہ کے مقامی کانگریس قائدین نے بھی اس تعلق سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ ب y/