چینائی ۔18؍مئی ( ایجنسیز )ٹامل فلموں کے 85 سالہ پروڈیوسر کے راجن نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔انہوں نے چینائی میں دریائے آدیار میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔رپورٹس کے مطابق کے راجن نے چینائی کے آدیار پل سے دریا میں چھلانگ لگائی جس کے بعد ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔کے راجن حالیہ برسوں میں فلمی تقریبات میں اپنے بے باک اور متنازعہ بیانات کی وجہ سے بہت مشہور تھے۔ ان کی موت کی خبرسے ٹامل فلم انڈسٹری میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ان کی موت پر اداکارہ خوشبو سندر نے کہا کہ کے راجن ایک باوقار شخصیت تھے جو ہمیشہ بے خوف ہوکر سچ بات کرتے تھے۔کے راجن نے 1983 میں ٹامل فلموں سے بطور پروڈیوسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے 1991 میں فلم ناما اورو مریاما کی ہدایت دی تھی۔