بیکانیر: ملک کی سب سے بڑی مربوط توانائی کمپنیوں میں سے ایک ٹاٹا پاور نے راجستھان کے بیکانیر میں ایک سولر پاور پلانٹ شروع کیا ہے ، جس سے مقامی لوگوں کو روزگار ملا ہے ، وہیں اس پلانٹ میں لگے پینلز کی صفائی خودکار مشین سے کرنے سے یومیہ 12 لاکھ لیٹر پانی بھی بچایا جا رہا ہے ۔ بیکانیر کے نورسر میں تقریباً 2.5 ہزار ہیکٹر میں 225 میگاواٹ سے زیادہ کے اس پلانٹ کے رقبے کو ایک سرسبز علاقے کے طور پر تیار کرنے کی وجہ سے یہاں بارش بھی بڑھنے لگی ہے ۔ اس کی تنصیب سے کسانوں کو بنجر زمین کی مناسب قیمت ملے گی اور بڑی مقدار میں بجلی پیدا ہونے سے مستقبل میں جب زیادہ بجلی پیدا ہو گی تو بجلی کی قیمتیں بھی کم ہو جائیں گی۔ پلانٹ کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ٹاٹا پاور کے ذرائع نے کہا کہ نورسر پلانٹ نے ممبئی کی نان کاربن سپلائی کو دوگنا کر دیا ہے اور کیرالا کے قابل تجدید توانائی کے اہداف کو پورا کرنے میں تعاون کیا ہے ۔ یہ 225 میگاواٹ کا نورسر سولر فارم ممبئی شہر کیلئے گیم چینجر بن گیا ہے ۔ ہندوستان کی سب سے بڑی شمسی سہولیات میں سے ایک نورسر سولر فارم خالص توانائی کو براہ راست ٹاٹا پاور کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں فراہم کرتا ہے ، اس طرح شہر کی سبز توانائی کے استعمال کو بڑھاتا ہے ۔ اس سائٹ پر ہر سال 520 ایم یو خالص توانائی پیدا کی جا رہی ہے ۔ یہ تبدیلی ممبئی کے لاکھوں گھروں کو خالص بجلی فراہم کررہی ہے اور ان کے کاربن فٹ پرنٹ کو نمایاں طور پر کم کیا گیا ہے ۔