ٹرمپ، انڈیا اور پاکستان دونوں کو دھوکہ دے رہے ہیں: شیخ رشید

   

اسلام آباد ۔ 29 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے آج دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے بارے میں ہندوستان اور پا کستان دونوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے راولپنڈی میں کہا کہ مسئلہ کشمیروزیراعظم عمران خان اور فوجی سربراہ جنرل قمر باجوہ کے دور میں حل ہوجائے گا۔