ٹرمپ اور میلانیا نے سابرمتی آشرم میں چرخہ چلایا

,

   

احمد آباد ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے پیر کے روز سابرمتی آشرم پہنچ کر چرخہ چلانے کی کوشش کی جو گاندھی جی کا پسندیدہ مشغلہ تھا ۔ اس وقت وزیراعظم نریندر مودی بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں ٹرمپ اور میلانیا نے آشرم کا تفصیلی دورہ کیا اور اس کے بعد ہی ایرپورٹ سے موٹیرا اسٹیڈیم کے روڈ شو کا انعقاد ہوا ۔ اس موقع پر آشرم کی وزیٹر س بک میں نریندر مودی نے ہندوستان کا دورہ کرنے کیلئے ٹرمپ کا شکرایہ ادا کیا ۔ آشرم کی نگرانکار خواتین نے ٹرمپ کو گاندھی جی کے بارے میں اور چرخہ کی افادیت کے بارے میں تفصیلات بتائیں جو دراصل خود کفالت کی علامت ہے ۔ یاید رہے کہ امریکی صدر اپنے دورۂ ہند کے پہلے مرحلہ میں صبح 11.37 احمد آباد پہنچے۔ قبل ازیں نریندر مودی نے ٹرمپ کے ایک ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کے (ٹرمپ) دورہ سے ہند۔امریکہ تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہوگا۔