ٹرمپ نے کہامنگل کے روز تک وہ مشرقی وسطی کے لئے امن کا منصوبہ جاری کریں گے

,

   

ٹرمپ نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ اگلے ہفتہ نتن یاہو‘ گاینڈز کے وائٹ ہاوز کی آمد کے موقع پر وہ طویل مدت سے انتظار کئے جانے والے منصوبہ کا انکشاف کریں گے

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز کہاکہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کہ واشنگٹن ڈی سی دورے کے موقع پر اپنے طویل مدتی مشرقی وسطیٰ امن پیغام کو جاری کریں گے۔

ایک سیاسی تقریب کے لئے میامی میں ائیر فورس ون این روٹ پر رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ فلسطین پہلے اس منصوبہ پر منفی ردعمل پیش کرسکتا ہے‘ مگر اس کے لئے یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔

ٹرمپ جس کی منگل کے روز نتن یاہو سے وائٹ ہاوز میں ملاقات ہوگی نے کہاکہ”یہ ایک بڑا منصوبہ ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”یہ ایسا منصوبہ ہے جو کام کرنا ہی ہوگا“۔ انہیں اس بات کی بھی توقیع ہے کہ بینی گاینڈز سے بھی ان کی ملاقات ہوگی۔

ٹرمپ نے کہاکہ ان کے انتظامیہ نے فلسطین سے اس پر بات کی ہے جس نے منصوبہ سامنے آنے سے قبل ہی انتظامیہ کے امن منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے ایک ترجمان نابیل ابو رودیناح نے قبل ازیں جمعرات کے روز کہا ہے کہ یہ فلسطینی ”اسرائیل اور امریکہ کو انتباہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی حدیں پار نہ کریں“۔

فلسطینیوں نے ٹرمپ کے منصوبے کو پانی کی موت قراردیا ہے اور اس کوموافق اسرائیل بھی قراردیا۔

نتن یاہو نے انتخابی مہم کے دوران پچھلے ستمبر میں اعلان کیاتھا کہ وہ چاہتے ہیں اردن وادی کے بڑا حصہ جس پر مغربی کنارہ میں اسرائیل کا قبضہ ہے اس میں توسیع کریں۔

عباس کی فلسطینی انتظامیہ نے برسرعام ٹرمپ انتظامیہ سے کسی قسم کی بات چیت کے لئے راضی ہونے سے انکار کردیا ہے۔

جون میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ معاشی منصوبے کو بھی فلسطین نے مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

اس میں 50بلین امریکی ڈالر کی سرماریہ کاری کی پیشکش تھی جس کے ذریعہ فلسطین اور اس کے پڑوسی عرب ممالک میں ترقی لائی جاسکے۔