ٹرمپ کاایران کونیوکلیر ہتھیار بنانے سے روکنے آپریشنز پر غور

   

نیویارک : امریکی اخبارنیدعویٰ کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نیایران کو نیوکلیر ہتھیار بنانے سے روکنے کیلئے آپریشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔ خطہ میں مزید افواج ،بحری جہاز اورجنگی طیارے بھیج سکتا ہے، امریکہ ایران کی جوہر ی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرسکتا ہے، منصوبہ ناکام ہونے پرامریکہ ایران کو براہ راست فوجی کارروائی کی دھمکی دے سکتاہے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے بھی ایران کی نیوکلیر تنصیبات پرحملے کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ دوسری جانب امریکہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کی اندھی حمایت نظر آرہی ہے،امریکی مشیر قومی سلامتی کی جانب سے اسرائیل کے شام پر حملوں کادفاع کیا گیا ہے،وائٹ ہاؤس کے ترجمان سے شام میں اسرائیلی کارروائیوں پرسوالات کیے گئے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان اسرائیلی کارروائیوں سے متعلق سوال کو ٹالتے رہے ،سوال کیاگیا کہ امریکہ شام میں خود مختار ریاست سمجھتاہے تواسرائیل کیوں کارروائیاں کررہا ہے ، جان کربی سے سوال کیا گیا کہ اسرائیل فوجی گولان کی پہاڑیوں سے آگے کیوں قابض ہوگئے، جان کربی نے جواب دیا کی شام میں اسرائیلی کاررائیاں عارضی ہیِں جلدرک جائیں گی۔شام میں 13 کی لڑائی میں 35 ہزار افراد لاپتہ ہوئے، ریڈ کراس یورپی یونین کاترکیہ کے ِذریعہ شام میں امداد کی تقسیم کااعلان ،ترکیہ کے راستے 50 ٹن صحت سے متعلق امداد سپلائی کی جائے گی۔