ٹرمپ کیخلاف مقدمات لڑنے والے اسپیشل پراسیکیوٹر عہدہ سے مستعفی

   

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی ان کے خلاف مقدمات لڑنے والے پروسیکیوٹر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف 2020 کے انتخابات میں اپنی شکست نہ تسلیم کرنے اور نتائج کو بدلنے کی کوشش کرنے اور خفیہ دستاویزات کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے الزامات کے تحت مقدمات میں وفاق کی پیروی کی.ہفتے کو امریکی ڈسٹرکٹ جج ایلین کینن کی عدالت میں جمع کرائے بیان کے مطابق جیک اسمتھ نے جمعہ کے روز محکمہ انصاف کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔