ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد، ایوان نمائندگان میں حمایت

   

واشنگٹن ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایوان نمائندگان میں گزشتہ روز اس قرارداد کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے مسودے میں ایران کے خلاف جنگ کے معاملے میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی بات کی گئی ہے۔ 224 قانون سازوں نے قرارداد کے حق میں جبکہ 194 نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ اب یہ قرارداد سینیٹ میں پیش کی جائے گی جہاں حکمران جماعت ری پبلکن پارٹی کو تین سیٹوں کی برتری حاصل ہے۔ گو کہ دو ری پبلکن سینیٹرز اس قرارداد کی حمایت کا عندیہ دے چکے ہیں۔