ٹرمپ کے بیانات سنگین، ایران نے سلامتی کونسل کو خبردار کردیا

   

تہران : ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات کے سنگین نتائج سے خبردار کر دیا۔ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھا گیا ہے جس میں امریکی صدر ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات کے سنگین نتائج سے خبردار کیا گیا ہے۔ایرانی مندوب نے خط میں کہا کہ ٹرمپ کے طاقت کے استعمال کے دھمکی آمیز بیانات انتہائی تشویشناک اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، ٹرمپ کے لاپرواہ، اشتعال انگیز بیانات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سلامتی کونسل کو ایسے نامناسب بیانات کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے۔