لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیغزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کے منصوبے کے خلاف ہزاروں افراد نے لندن میں احتجاجی مارچ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی منصوبے کے خلاف لندن میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مارچ کیا۔فلسطینی پرچم لہراتے ہزاروں لوگوں نے امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا جبکہ مظاہرین نے امریکی صدر اور اسرائیل کے خلاف قبضہ نہیں ا?زادی، غزہ برائے فروخت نہیں، نسلی صفائی نامنظور کے نعرے لگائے۔ واضح رہے چند دن قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے حوالے سے اپنا منصوبہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا غزہ پر قبضہ کرلے گا جبکہ غزہ کیلوگوں کو کسی اور جگہ منتقل کیا جائے گا جس کے لیے اردن اور مصر سے بات ہورہی ہے۔