ٹرک کی زد میں آکر دوہلاک

   

بستی، 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)ایک موٹر سائیکل کے ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ جانے سے اس پر سوار دو لوگ ہلاک ہو گئے ۔یہ حادثہ آج اترپردیش میں بستی کے کلواری علاقے میں پیش آیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ دوبولیا علاقے کے بڑوسر گاؤں راج من (20) اور وشال (18) بدھ کی شام ایک موٹر سائکل پر سوار ہوکر کلواری جا رہے تھے ۔ کلواری علاقے کے رام جانکی روڈ پر اگونا گاؤں کے پاس ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔اس حادثے میں دونوں موٹر سائیکل سواروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔