حیدرآباد۔/15 مئی، ( سیاست نیوز) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے خود کو عصری سہولتوں سے آراستہ کرتے ہوئے چالان کا مسیج واٹس ایپ پر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر آپ کہیں ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کریں اور کسی نے دیکھا بھی نہیں تب بھی آپ کو کسی بھی لمحہ واٹس ایپ پر مسیج موصول ہوسکتا ہے۔ ابتداء میں ٹریفک پولیس موٹر سیکل سواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعہ ٹریفک کی خلاف ورزی اور چالان کی اطلاع دیتی رہی۔ سماج میں واٹس ایپ کے استعمال میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے عصری سہولت سے استفادہ کا فیصلہ کیا گیا اور واٹس ایپ پر خلاف ورزی سے متعلق تصویر بھی روانہ کی جائے گی۔ گاڑی مالکین سے متعلق تفصیلات جن میں رہائشی ایڈریس اور فون نمبرات شامل ہیں وہ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے پاس موجود ہیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی کے ساتھ درج کرائے گئے فون نمبر کے واٹس ایپ پر مسیج موصول ہوگا۔ گاڑی کے رجسٹریشن کے وقت جو نمبر درج کیا گیا اسی پر مسیج موصول ہوگا۔ ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کی فروخت کے وقت مالک کا نام بھی تبدیل کرانے کا مشورہ دیا ہے تاکہ پرانے مالک کے نام پر چالان کا مسیج موصول نہ ہو۔ پولیس نے ٹریفک چالانات کی وصولی کیلئے رعایتی پیشکش کے ساتھ مہم کا آغاز کیا ہے۔ ر