ٹرینس کی سیفٹی پر جائزہ اجلاس کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے میں ٹرین آپریشنس اور ٹرینس میں صفائی پر پیر کو ایک تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں ٹرینس میں صفائی کے لیے زیادہ زور دیا گیا اور تمام ڈیویژنل منیجرس سے ٹرینس کے اندر صفائی اور مینٹیننس پر توجہ دینے کے لیے کہا گیا ۔ ارون کمار جین ، جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے نے عہدیداروں کو ٹرینس کی سیفٹی پر توجہ دینے کی ہدایت دی اور کہا کہ اسٹاف کے لیے ریگولر کونسلنگ منعقد کی جائے ۔۔