نئی دہلی: انڈین ریلوے بورڈ نے مسافروں کو تکلیف دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں اور چلتی ہوئی ٹرینوں میں اسٹنٹس کرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں پٹریوں اور ٹرینوں میں اسٹنٹس اور ویڈیوز بنانے میں اضافہ ہوا ہے ۔ سینئر عہدیدار کے مطابق پٹریوں پر اشیاء رکھنا، ان پر گاڑیاں چلانا، اور چلتی ٹرینوں میں خطرناک اسٹنٹس کرنا صرف ان کی جان کو خطرے میں نہیں ڈالتا بلکہ سینکڑوں مسافروں کی حفاظت بھی داؤ پر لگا دیتا ہے ۔ ہم نے کئی واقعات دیکھے ہیں جہاں لوگ ٹرین کے قریب آ کر سیلفی لیتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔