ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد ۔ /4 جنوری (سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے بموجب 43 سالہ آنند راج ساکن جنگم پیٹ آج صبح اپو گوڑہ اور یاقوت پورہ کے درمیان ریلوے پٹریاں عبور کررہا تھا کہ وہ اچانک ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔