ٹرین سفر کے دوران دو علحدہ واقعات میں 2 افراد ہلاک

   

حیدرآباد 26 جولائی (سیاست نیوز) ٹرین میں سفر کے دوران پیش آئے دو علیحدہ حادثات میں دو افراد بشمول ایک پولیس ملازم ہلاک ہوگیا۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 19 سالہ محمد مزمل جو پیشہ سے الیکٹرک بائیک میکانک تھا، وادیٔ صالحین شاہین نگر علاقہ کے ساکن مرحوم محمد فرید کا بیٹا بتایا گیا ہے۔ 21 جولائی کے دن یہ نوجوان ٹرین میں سفر کرتے ہوئے ملک پیٹ سے کاچی گوڑہ کی جانب جارہا تھا جو ریل کے دروازے میں کھڑا تھا اور اس کا پیر باہر تھا جو سمنٹ کے پلر سے ٹکرانے کے سبب نوجوان ٹرین سے گر پڑا۔ یہ حادثہ موسیٰ ندی پر تعمیر پُل کے قریب پیش آیا۔ شدید زخمی حالت میں مزمل کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 44 سالہ کرشنا ریڈی جو ٹی ایس ایس پی میں بحیثیت اے ایس آئی خدمات انجام دے رہا تھا، قسمت پور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں ٹرین میں سفر کے دوران اے ایس آئی گرکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ ع