ٹرین سے گرنے کے نتیجہ میں خاتون کی موت

   

حیدرآباد: ٹرین سے گرنے کے نتیجہ میں خاتون کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ ہفتہ کی صبح تلنگانہ کے ضلع کھمم کے بوناکلو زون میں واقع ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔اس خاتون جس کی شناخت 49سالہ للت کماری کے طورپر کی گئی ہے ،کا تعلق اے پی کے تنالی سے ہے ،وہ اپنی بیٹی کے ساتھ سکندرآباد جانے کے لئے گولکنڈہ ایکسپریس ٹرین میں سوار ہوئی تاہم بیارم گاوں کے قریب موتامری ریلوے اسٹیشن کے قریب وہ ہاتھ دھونے کے لئے ٹرین کے دروازے کے قریب پہنچی جہاں اتفاقی طورپر پیر پھسل جانے کی وجہ سے وہ ٹرین سے گرگئی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مدھیرا سرکاری ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔