بیتول: مدھیہ پردیش کے بیتول میں آج صبح دانا پور-سکندرآباد ایکسپریس کی ایک جنرل بوگی میں آگ لگ گئی۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ صبح تقریباً 9 بجے دانا پورسکندرآباد ایکسپریس جب بیتول اسٹیشن پہنچنے ہی والی تھی کہ اس سے پہلے ایک جنرل بوگی میں آگ لگ گئی جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ اچانک ٹرین اسٹیشن سے کچھ فاصلے پررک گئی ۔ جیسے ہی ٹرین رکی مسافر کوچ سے باہر نکلے اور پیدل ہی اسٹیشن پہنچے ۔ ٹرین کواسٹیشن تک لایا، جہاں فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابوپالیا گیا ۔
مقتول طلبا لیڈ ر انیس خان کے بڑے بھائی کو دھمکیاں
کولکتہ : انیس خان قتل معاملے میں آج ایک بار پھر ایک نیا موڑ اس وقت آیا ہے جب مقتول طلبا لیڈر کے بڑے بھائی صابر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں غیر معلوم نمبر سے دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔سی بی آئی جانچ سے دستبردار ہونے کو کہا جارہا ہے ۔صابر خان نے بتایا کہ انہیں فون کرکے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر ہمارا خاندان سی بی آئی جانچ سے دستبردار نہیں ہوتا ہے تو پورے خاندان کو تباہ کردیا جائے گا ۔