الور: راجستھان کے الور ضلع کے کشن گڑھ باس تھانہ کے ناگل موچیا کے پاس ٹریکٹر کی ٹکر سے آج موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔پیل منڈاور کا رہنے والا للت جاٹو کھیر تھل میں اپنی دکان سے موٹر سائیکل سے اپنے گھر لوٹ رہا تھا تبھی کشن گڑھ ٹول ٹیکس کے پاس اس کی موٹر سائیکل کو ٹریکٹر نے ٹکر مار دی جس سے وہ سنگین طور پر زخمی ہو گیا۔للت کو زخمی حالت میں لواحقین اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کے بعد جنرل ہاسپٹل تھانہ میں تعینات پولیس اہلکار نے متوفی کی نعش کو مردہ خانہ میں رکھوایا جہاں لواحقین کے آنے کے بعد متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کرا کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔