ٹوئٹر کی ہائی کورٹ کو جانکاری۔ اسلاموفوبیا ہیش ٹیگ ہٹادیاگیاہے

,

   

حیدرآباد۔انٹرنیشنل سوشیل نٹ ورکنگ ویب سائیڈ ٹوئٹر نے تلنگانہ ہائی کورٹ کو جانکاری دہے کہ اس نے قابل اعتراض اسلامو فوبیا ہیش ٹیگ اپنے پلیٹ فارم سے ہٹادیاہے۔

ہائی کورٹ کے وکیل خواجہ اعجاز الدین کے ساتھ ایک پی ائی ایل کی سنوائی کے وران ٹوئٹر کی نمائندگی کرنے والے وکیل سنج پوویا نے عدالت کو جانکاری دی ہے کہ بھڑکاؤ ہیش ٹیگ تقریباً ٹوئٹر سے ہٹادیاگیاہے۔

چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوپان اور جسٹس وجئے سین ریڈی پر مشتمل بنچ کے سامنے مذکورہ وکیل نے جوابی حلف نامہ داخل کرنے کے لئے داخل کرنے کے واسطے وقت مانگا جس پر کاروائی 9ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مذکورہ عدالت نے حکومت ہند سے بھی اس ضمن میں اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

حیدرآبادی نژاد وکیل خواجہ اعجاز الدین نے عوامی مفاد عامہ کی درخواست(پی ائی ایل)تلنگانہ ہائی کورٹ میں داخل کرتے ہوئے سوشیل نٹ ورکنگ سائیڈ ٹوئٹر پر کاروائی کی مانگ کی تھی۔

اس کے علاوہ مرکزی کابینہ سکریٹری‘مرکزی داخلی سکریٹری‘ ڈی جی پی‘ تلنگانہ اسٹیٹ‘ کمشنر آف پولیس‘ حیدرآباد سٹی کو بھی جوابدہ بنایاگیاتھا