ٹوئیٹر 10 گھنٹوں میں پرینکا کے ایک لاکھ فالوور

   

ایک نئے سوشیل میڈیا اسٹار کا جنم ہوا : ششی تھرور
نئی دہلی 11 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج ٹوئیٹر کا آغاز کیا اور انہیں زبردست عوامی تائید ملی اور صرف 10 گھنٹوں میں ان کے فالوورس کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز ہوگئی ۔ سینئر کانگریس لیڈر ششی تھرور نے اس مقبولیت پر کہا کہ ٹامل سوپر اسٹار رجنی کانت کا بھی ٹوئیٹر پر ایسا استقبال ہی ہوا تھا ۔ انہوں نے ریمارک کیا کہ ایک نئے سوشیل میڈیا سوپر اسٹار کا جنم ہوا ہے ۔ اہمیت کی بات یہ ہے کہ پرینکا گاندھی نے ابھی ٹوئیٹر پر کچھ پوسٹ بھی نہیں کیا ہے اور ان کے فالوورس ایک لاکھ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ٹوئیٹر کا آج ایسے دن آغاز کیا ہے جب یو پی میں انہوں نے کانگریس جنرل سکریٹری بننے کے بعد اپنے پہلے روڈ شو میں حصہ لیا ۔ روڈ شو میں عوام کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔