ٹولی چوکی میں گیانگ اور دو افراد زخمی

   

حیدرآباد /17 جولائی ( سیاست نیوز ) ٹولی چوکی کے علاقہ میں رات دیر گئے پیش آئے گینگ وار واقعہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی اورکشیدگی پھیل گئی ۔ انسپکٹر پولیس گولکنڈہ مسٹر چندرا شیکھر ریڈی کے مطابق کل رات دیر گئے مبینہ طور پر شاہ رخ صلاح الدین رحمان اور دیگر سید متین سے الجھنے لگے ۔ گیٹ نمبر ایک برنداون کالونی میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ متین کا ساتھی احمد کے متعلق اس گروپ میں بات چیت جاری تھی اور معاملہ عاشقی کا بتایا گیا ہے ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ مرادنگر علاقہ کی لڑکی کے تعلق سے احمد کے متعلق متین سے مبینہ طور پر بحث چل رہی تھی کہ اس دوران کسی نے چاقو سے حملہ کردیا ۔ اس حملہ میں 23 سالہ مسعود ساکن گلشن کالونی 24 سالہ عبدالکریم ساکن حکیم پیٹ ، شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اہور مصروف تحقیقات ہے ۔