ٹوکیو اولمپکس میں شائقین کی تعداد 10 ہزار تک محدود

   

ٹوکیو ۔جاپان میں کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث ٹوکیو اولمپکس کے مقابلے دیکھنے کے خواہشمند شائقین کی تعداد کو 10 ہزار تک محدودکر دیا گیا ہے۔شائقین کو ایک دوسرے سے بات چیت کرنے، تالیاں بجانے، رومال لہرانے، کھلاڑیوں کے قریب جانے پر پابندی ہوگی۔اس کے علاوہ شائقین کیلئے یہ بھی لازم ہوگا کہ وہ مقابلے دیکھنے کے بعد سیدھے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔اس کے علاوہ بیرونی ممالک کے شائقین پر بھی اولمپکس دیکھنے کے لئے ٹوکیو آنے پر پابندی عاید ہے۔