ٹوکیو اولمپکس کیلئے ممکنہ 25 ہاکی کھلاڑیوں کا اعلان

   


نئی دہلی : ہاکی انڈیا نے آج ٹوکیو اولمپکس کی تیاری کیلئے منعقد کئے جانے والے قومی کوچنگ کیمپ کیلئے 25 رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا ہے ۔ ارجینٹینا کے دورہ کے بعد دو ہفتوں کا وقفہ لینے کے بعد اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا بنگلور میں یہ کیمپ ہوگا اور یہیں پر کھلاڑیوں کو بیرونی دورہ سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں بھی رکھا گیا تھا ۔ 12 مہینوں کے بعد 25 رکنی ٹیم نے اپنا پہلا بین الاقوامی دورہ کیا تھا اور ارجنٹینا کے اس دورہ پر چیف کوچ مرجینے نے ٹیم کے مظاہروں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا کیونکہ عالمی نمبر 2 میزبان ارجینٹینا کیخلاف مظاہرے اطمینان بخش رہے ۔ اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کے کوچ مرجینے نے مزید کہا کہ ایک سال کے وقفہ کے بعد پہلا بین الاقوامی دورہ اور اس پر ٹیم کی کھلاڑیوں کی جانب سے کئے گئے جانے والے مظاہرے قابل اطمینان ہی کہے جاسکتے ہیں اور یہ اولمپکس کیلئے اب کی جانے والی تیاری کیلئے مثبت ہوگا ۔ معلنہ 25 رکنی ٹیم میں گول کیپر سبیتا ، رجنی اور بیچو دیوی کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔