ٹیافونےنڈال کا خواب چکنا چور کردیا

   


نیویارک۔ فرانسس ٹیافو نے پہلی بار یو ایس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جس کے لئے انہوں نے خطاب کے سب سے مضبوط دعویدار نڈال کو شکست دی ۔اس ناکامی کے بعد رافیل نڈال کی گرانڈ سلام ٹورنمنٹس میں 22 میچوں کی جیت کا سلسلہ ختم ہوگیا۔آرتھر آچے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں ٹیافو نے نڈال کو 6-4، 4-6، 6-4، 6-3 سے شکست دی۔ کامیابی کے بعد انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگا جیسے دنیا رک گئی ہے۔ ایک منٹ تک میں نے کچھ نہیں سنا۔ٹیافو جواب 24 سال کے ہیں، کو یو ایس اوپن میں 22 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اینڈی روڈک (2006) کے بعد وہ اس ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک پہنچنے والے سب سے کم عمر امریکی کھلاڑی ہیں۔ ٹیافو کا مقابلہ اب آندرے روبلیو سے ہوگا جنہوں نے ساتویں سیڈ کیمرون نوری کو 6-4، 6-4، 6-4 سے شکست دی۔ نڈال نے رواں سال جنوری میں آسٹریلین اوپن اور جون میں فرنچ اوپن جیتا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے جولائی میں ومبلڈن کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی لیکن عضلات میں تناؤ کی وجہ سے ٹورنمنٹ سے دستبردار ہوگئے تھے ۔ یو ایس اوپن میں چار بار چمپیئن رہنے والے نڈال نے اس کے بعد سے صرف ایک ٹورنمنٹ میں کھیلا ہے۔ یو ایس اوپن میں 2000 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب رینکنگ میں سرفہرست دوکھلاڑی کوارٹر فائنل میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں۔ اس سے قبل نک کرگیوس نے ٹاپ سیڈ ڈینیل میدویدیف کو شکست دی تھی جو گزشتہ روز کا حیران کن نتیجہ رہا ۔ دریں اثنا ایک اور میچ میں 11ویں سیڈ یانک سینار نے الیا ایواشکا کو پانچ سیٹ کے مقابلے میں 6-1، 5-7، 6-2، 4-6، 6-3 سے شکست دی۔ خواتین کے زمرے میں ٹاپ سیڈ انگا سویاتکے نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے جول نیمیئر کو 2-6، 6-4، 6-0 سے شکست دی۔ وہ پہلی بار فلشنگ میڈوز میں کوارٹر فائنل میں پہنچی۔ سویاٹیک کا مقابلہ اب آٹھویں سیڈ جیسیکا پیگولا سے ہوگا، جنہوں نے دو بار کی ومبلڈن چمپئن پیٹرا کویٹووا کو آرام سے 6-3، 6-2 سے شکست دی۔ خواتین کے حصے میں ایک اور کوارٹر فائنل کیرولینا پلسکووا اور چھٹی سیڈ آرینا سبالینکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
بابر کا پہلا مقام خطرہ میں
دبئی ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کاآئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں پہلا مقام خطرے سے دوچار ہو گیا ہے ۔بابر اعظم کی ایشیا کپ میں لمبی اننگز نہ ہونے کی وجہ سے رینکنگ میں تبدیلی متوقع ہے، وہ ایک ہزار سے زائد دنوں سے پہلے مقام پر ہیں ہیں۔کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ میں اب تک تین میچز میں 10، 9 اور 14 رنز بنائے ہیں، ان کے پہلے مقام کو کو محمد رضوان اور ہندوستان کے سوریا کمار یادیو سے خطرہ ہے۔آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم کے 810، محمد رضوان کے 796 جبکہ سوریا کمار یادیو کے 792 رینکنگ پوائنٹس ہیں۔محمد رضوان اب تک ایشیا کپ کے 192 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ سوریا کمار یادیو نے ہانگ کانگ کے خلاف 26 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے تھے۔