حیدرآباد : یاپرال پر پنگ پونگ کی جانب سے دوسرے میگا ٹیبل ٹینس ٹورنمنٹ کا 21 فروری کو آغاز ہورہا ہے جس میں ریاستی کھلاڑیوں کے علاوہ طلبہ، کارپوریٹ اور دیگر کمپنیوں کے کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔ نومبر 2020ء میں اس کا پہلا ٹورنمنٹ منعقد کیا گیا تھا جو بے انتہاء کامیاب رہا۔ اس ٹورنمنٹ کے انعقاد کا مقصد تمام عمر کے افراد کے درمیان ٹیبل ٹینس کو فروغ دینا ہے اور حیدرآباد کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منظرعام پر لانا ہے۔ ٹورنمنٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی 9989035800 پر ربط قائم کریں۔