ٹیلراپنی آخری سیریز کیلئے پرعزم

   

آکلینڈ۔ تجربہ کار بیٹر راس ٹیلر اگلے ہفتے نیپئر میں نیوزی لینڈ الیون کے خلاف میچ کھیلیں گے جس کے بعد وہ اپنی آخری سیریزکھیلیں گے اور بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہو جائیں گے۔پال وائزمین ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ آکلینڈ کے فاسٹ بولنگ کوچ اظہر عباس اور نیوزی لینڈ کے سابق وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ ان کی معاونت کریں گے۔ واٹلنگ این ڈی کوچنگ نیٹ ورک میں کام کر رہے تھے اور اس سیزن میں این ڈی اے ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔ٹیلر19 مارچ کو ڈچ ٹیم کے خلاف دوسرا ونڈے اور 21 مارچ کو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نیپئر کے اپنے پسندیدہ میدانوں میں سے ایک میں کھیلنے کا منتظر ہوں۔ ونڈے سیریز سے پہلے اچھی پریکٹس ہوگی۔ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم کا ماحول دلچسپ ہوگا جنہیں میں کچھ مشورے بھی دے سکوں گا۔نیدرلینڈ کے خلاف 25 مارچ کو ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد ونڈے میچز 29 مارچ، 2 اپریل اور3 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔