ٹینک بنڈ پر آج سنڈے فنڈے پروگرام ‘ بتکماں کا اہتمام

   

حیدرآبادیکم اکتوبر (یواین آئی) شہر میں ٹینک بنڈ پر سنڈے فنڈے پروگرام پیشرو ہفتوں سے کہیں بہتر ہوگا۔اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق اروند کمار نے کہا کہ 2اکتوبرکو 5بجے شام تا 10بجے شب یہ پروگرام ہوگا۔اس میں بتکماں کھیلا جائے گا، ساتھ ہی کھانے پینے کی اشیا کی دکانات، ہینڈلومس، ہینڈی کرافٹس اسٹالس، روشنیاں ہوں گی۔اس موقع پر حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے پودوں کی تقسیم کاکام بھی کیاجائیگا ۔سٹی پولیس، اس علاقہ میں ٹریفک پابندیاں عائد کریگی۔ ٹینک بنڈ علاقہ میں سنڈے فن ڈے پروگرام ہر اتوار کو منعقد کیاجاتا ہے ۔ گذشتہ سال12ستمبرکو اس سنڈے فن ڈے پروگرام کی شروعات کی گئی تھی۔وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو کی خواہش پر ٹینک بنڈ پر ہر اتوار کو محکمہ بلدی نظم ونسق کی جانب سے تفریحی پروگرام سنڈے فنڈے منعقد کیا جا رہا ہے اس پروگرام میں ہزاروں افراد بشمول سیاح شرکت کرتے ہوئے کافی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔