ٹینک بنڈ پر سڑک حادثہ، طالب علم ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 7 ڈسمبر (سیاست نیوز) حسین ساگر ٹینک بنڈ پر پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 17 سالہ محمد شاہ سمیع الدین جو عالمگیری مسجد دومل گوڑہ کے ساکن شاہ فصیح الدین کا بیٹا تھا۔ یہ لڑکا انٹر سال اول ایم ایس کالج مانصاحب ٹینک کا طالب علم بتایا گیا ہے جو ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ سمیع کے حادثہ میں ہلاکت کی اطلاع کے ساتھ ہی اس کے رشتہ داروں پر سکتہ طاری ہوگیا اور ساتھیوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔