ٹیوب میں چلے گی ریل، رفتار جان کر رہ جائیں گے حیران

   

نئی دہلی: ہندوستان ایک نیا تجربہ کرنے جارہا ہے۔ مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ یہ ویڈیو ہندوستان کے پہلے ہائپر لوپ ٹیسٹ ٹریک کا ہے۔ یہ تیز رفتار ٹرانسپورٹیشن کے معاملے میں ہندوستان کے لیے ایک بڑا قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ 410 میٹر لمبا ہائپر لوپ ٹیسٹ ٹریک آئی آئی ٹی مدراس کے کیمپس میں بنایا گیا ہے۔یہ ہائپر لوپ ٹیسٹ ٹریک ہندوستانی ریلوے، آئی آئی ٹی مدراس کی اوشکار ہائیپر لوپ ٹیم اور آئی آئی ٹی مدراس کے سٹارٹ اپ ٹی یو ٹی آر ہائپر لوپ کا مشترکہ پروجیکٹ ہے۔ ہائپر لوپ ٹیسٹ ٹریک کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے لکھا، ہندوستان کا پہلا ہائپر لوپ ٹیسٹ ٹریک۔ یہ ٹیسٹ ٹریک تیور میں آئی آئی ٹی مدراس کے ڈسکوری کیمپس میں 410 میٹر لمبا ہے۔ اس ٹیسٹ ٹریک پر ٹرین 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔اب ہائپر لوپ کو 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طویل ٹریک پر آزمایا جائے گا۔ ہائپر لوپ ایک تیز رفتار ٹرین ہے جو ٹیوب میں ویکیوم میں چلتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ایلون مسک نے تجویز کی ہے۔ ہائپر لوپ ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار ایک ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے اور ہندوستان میں ہائپر لوپ ٹرینیں چلائی جاتی ہیں، تو اس سے ملک میں ٹرانسپورٹ کا پورا ڈھانچہ بدل جائے گا۔ تاہم یہ ٹیکنالوجی ابھی نئی ہے اور اس میں بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ فی الحال اس ٹیکنالوجی کی اقتصادی فزیبلٹی کا بھی مطالعہ کیا جا رہا ہے