ٹیپوسلطان کی بندوق اور تلوار برطانیہ میں دریافت

   

لندن ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انگلش کاؤنٹی برکشائر میں ٹیپوسلطان کے اسلحہ خانہ کی دو نادر اشیاء دریافت ہوئی ہیں جو ان کی بندوق اور تلوار ہے۔ ٹائیگر آف میسور کے لقب سے معروف ٹیپوسلطان کو آخرکار 1799 میں سیری رنگا پٹنم میں انگریزوں کے مقابل شکست ہوئی تب ایسٹ انڈیا کمپنی کے میجر تھامس ہارٹ نے ٹیپوسلطان سے تعلق رکھنے والی کئی اشیاء حاصل کرلئے تھے اور وہ تب ہی ہوسکتا ہے وہ ان اشیاء کو اپنے ساتھ برطانیہ لائے تھے۔