ٹیچرس ایم ایل سی نشست کیلئے کانگریس کے تائیدی امیدوار کو

   

کامیاب بنانے کی اپیل،ٹیچرس کے نام ریونت ریڈی کا کھلا خط
حیدرآباد۔9 ۔مارچ (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے حیدرآباد ، رنگا ریڈی اور محبوب نگر اضلاع پر مشتمل ٹیچرس ایم ایل سی نشست کے انتخابات میں کانگریس کے تائیدی امیدوار ہرش وردھن ریڈی کو کامیاب بنانے ٹیچرس سے اپیل کی ہے۔ ریونت ریڈی نے رائے دہندوں کے نام کھلا مکتوب جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 9 برسوں میں ریاست میں اساتذہ مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔ کے سی آر حکومت نے تنخواہوں ، پنشن اور ڈی اے کے معاملات میں اساتذہ کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ اساتذہ کی تنظیموں سے ملاقات کیلئے چیف منسٹر کے پاس وقت نہیں ہے۔ سماج میں اساتذہ کے رول کو فراموش کردیا گیا ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس برسر اقتدار آنے پر سرکاری ملازمین اور اساتذہ کیلئے اولڈ پنشن اسکیم بحال کی جائے گی۔ کانگریس زیر اقتدار ریاستوں راجستھان ، ہماچل پردیش اور چھتیس گڑھ میں اولڈ پنشن اسکیم پر عمل کیا جارہا ہے ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ پد یاترا کے دوران انہیں اساتذہ کے مسائل سے واقف ہونے کا موقع ملا۔ کانگریس کے تائیدی امیدوار ہرش وردھن ریڈی گزشتہ کئی برسوں سے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ایم ایل سی ٹیچرس زمرہ کی نشست کے لئے 13 مارچ کو رائے دہی مقرر ہے۔ ر