ٹیچرس ڈے پر اسکول میں تالا، پرنسپل سمیت 4 اساتذہ معطل

   

سورج پور : چھتیس گڑھ کے سورج پور ضلع میں کل ملک بھر میں ٹیچر ڈے منایا گیا، وہیں جانچ کے دوران پری سیکنڈری اسکول سورج پور میں تالہ لگا ہوا ملا تھا اور اساتذہ چھٹی لیے بغیر غیر حاضر تھے ۔ جس کے بعد معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پرنسپل سریش کمار سمیت 4 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ جے ڈی آفس امبیکاپور نے یہ حکم جاری کیا ہے ۔ معائنہ کے دوران بلاک ایجوکیشن آفیسر نے پایا کہ اساتذہ چھٹی لیے بغیر غیر حاضر ہیں اور اسکول میں تالا لگا ہوا تھا