ٹیچر کے ہاتھوں پٹائی، ساتویں جماعت کا طالب علم زخمی، پولیس میں مقدمہ درج

   

حیدرآباد۔/22جنوری، ( سیاست نیوز) کشائی گوڑہ پولیس نے بالآخر اسکول ٹیچر اور پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جہاں اسکول ٹیچر کے ہاتھوں پٹائی کے سبب ساتویں جماعت کا ایک طالب علم زخمی ہوگیا تھا۔ بتایا جاتاہے کہ ای سی آئی ایل علاقہ میں واقع ایس آر ڈی جی اسکول میں 7 ویں جماعت کے طالب علم نکھیل سائی کو اسکول ٹیچر ششی کلا نے لوہے کی اسکیل سے مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور اس مارپیٹ سے طالب علم کے سر پر زخم آیا۔ اس بات کا ذکر جب طالب علم نے اس کی والدہ کے بھارگوی سے کیا۔ اس حرکت سے برہم طالب علم کی والدہ اسکول پرنسپل سے درجوع ہوگئی اور واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔ تاہم اسکول پرنسپل نے بھارگوی کی درخواست پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جس پر بھارگوی نے کشائی گوڑہ پولیس سے مسئلہ کو رجوع کردیا۔ بھارگوی کا الزام ہے کہ پولیس نے طویل انتظار کروایا۔ اور 5 گھنٹے انتظار کے بعد خاتون رات تقریباً 11بجے تک بھی پولیس کا کوئی رد عمل نہ ملنے پر اپنے مکان چلیے گئی اور مقامی میڈیا تک بات پہنچنے کے بعد پولیس نے بھارگوی سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ان کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا اور مصروفت تحقیقات ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکول ٹیچر ششی کلا نے کلاس روم میں شور مچارہے 7ویں جماعت کے طالب علم نکھیل سائی کو لوہے کی اسکیل سے مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور اسکیل سے نکھیل کے سرپر مارا جس کے سبب وہ زخمی ہوگیا ۔ پولیس کشائی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے۔