نئی دہلی : چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا ہے کہ ٹکنالوجی سے چلنے والے میدان جنگ میں ایسے حکمت عملی سازوں کی ضرورت ہوگی جو جلد فیصلے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ تینوں فوجوں کے فیوچر وارفیئر کورس میں خطاب کرتے ہوئے جنرل چوہان نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور ہائپرسونکس اور روبوٹکس میں ترقی مستقبل کی جنگوں کی شکل کا تعین کریگی۔ خصوصی ٹکنالوجیز کا پھیلاؤ، جنگ کی بدلتی نوعیت اور حالیہ تنازعات سے سیکھے گئے سبق سے پتہ چلتا کہ ایک محفوظ ماحول کے مستقبل کیلئے ایسے افراد کی ضرورت ہے جو باریکیوں کو سمجھنے کے قابل ہوں۔ یہ کورس مستقبل کی جنگ سے متعلق اہم شعبوں جیسے مستقبل کے رجحانات، فضائی اور خلائی جنگ، میری ٹائم آپریشنز اور ملٹی ڈومین آپریشنز پر مرکوز تھا۔