ٹیکہ کے لئے 15-18سال کی عمر کے لوگ ان لائن‘ راست رجسٹریشن کرائیں۔

,

   

ریاستوں کوجانکاری دی گئی ہے کہ خاص طور پر15-18سال کی عمر کے لئے بعض کویڈ ویکسنیشن سنٹرس(سی وی سی) وقف کرنے کا ان کاپاس موقع ہے۔


نئی دہلی۔مذکورہ حکومت نے کہا ہے کہا ہے کہ راست اور سی او ڈبلیواین کے ذریعہ ان لائن رجسٹریشن 15-18سال کی عمر کے بچوں کو ٹیکہ کے لئے دستیاب رہے گا‘ جس کو 3جنوری سے کویڈ19کا ٹیکہ کی خوارکیں دینا شروع کیاجارہا ہے۔

مرکزی ہیلتھ سکریٹری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منگل کے روز ایک ورک شاپ کی قیادت کی جو تمام ریاستوں اور یو ٹیز کے ساتھ جس میں 15-18سے سال کی عمر کے لوگوں اور حساس زمرے ہیلتھ کیر ورکرس(ایچ سی ڈبلیو)‘ پہلی قطار کے ورکرس(ایف ایل ڈبلیو) اور 60سال سے زائد عمر کے لوگ جو بیماروں کا شکار ہیں میں احتیاط کے طورپر تیسری خوارک کی فراہمی پر مشتمل جائزہ اجلاس لیاگیاہے۔

جیساکہ وزیراعظم نریندر مودی نے 25ڈسمبر2021کے روز 15-18 سال کی عمرکے لوگوں کے لئے 3جنوری 2022سے ٹیکہ دینے کی شروعات مقرر کرنے کا اعلان کیاہے جبکہ آسانی سے شکار ہونے والے زمروں کے لئے تیسری خوارک کی شروعات10 جنوری سے ہوگی۔

ٹیکہ کے لئے مقررہ عمر15-18سال کے گروپ کے لئے مرکزی ہیلتھ سکریٹری نے تمام ریاستوں او ریو ٹیز کو جانکاری دی ہے کہ اس زمرے میں صرف’کوویکسن‘ ہی ان کے لئے فراہم کی جائے گی۔وزرات صحت کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ مرکزی حکومت اگلے کچھ دنوں میں مقررہ کوویکسن کی سربراہی تمام ریاستوں او ریوٹیز کے لئے کرے گی۔

مذکورہ بیان میں کہاگیا ہے کہ ”اس عمر کے اہل لوگ کو وین پر یکم جنوری2022سے خود کا رجسٹریشن کراسکتے ہیں یاپھر مرکز پر راست جاکر 3جنوری سے لگائے جانے والے ٹیکوں کے لئے مرکز پر بھی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

اس زمرے میں وہی لوگ ائیں گے جس کی پیدائش یا تو2007میں ہوئے یا اس سے قبل وہ پیدا ہوئے ہیں“۔

اس بیان میں کہاگیا ہے کہ ”ان فائدہ اٹھانے والوں کے لئے موثر انداز میں ٹیکہ ریاستوں کو فراہم کیاجائے گا“