ٹی آر ایس ، عوام کے دلوں کی دھڑکن : کویتا

   

نظام آباد کا مصروف ترین دورہ، ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا جائزہ

نظام آباد :ایم ایل سی کے کویتا نے آج شہر میں مصروف ترین دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی و تعمیری کام اور پھولانگ چوراستہ پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔ کے کویتا نے رکن اسمبلی گنیش گپتا ، مئیر نیتو کرن ، کمشنر میونسپل کارپوریشن جتیش وی پاٹل ، کارپوریٹر س ، عہدیدار ، پارٹی قائدین کے ہمراہ پھولانگ چوراستہ پر تعمیر کئے جانے والے ڈیوائیڈرس کے تعمیری کاموں کوخوبصورت بنانے کیلئے رکن اسمبلی نظام آباد اربن کی جانب سے خصوصی طور پر کھجور کے درختوں کی افزائش کے بارے میں تفصیلی طور پر جائزہ لیا ۔ رکن اسمبلی مسٹر گنیش گپتا نے اس موقع پر شہر میں داخلے ہونے والے اہم چوراستہ پر خوبصورت بناتے ہوئے شہر کی خوبصورت میں اضافہ کئے جانے والے کاموں کے بارے میں تفصیلی طور پر واقف کروایا ۔ کمشنر میونسپل جتیش وی پاٹل سے بھی تفصیلی طورپر تفصیلات حاصل کی اور کاموں کے بارے میں اطمینان بخش جواب پر مسرت کا اظہار کیا ۔ بعدازاں انہوں نے ٹی آرایس پارٹی صدر ایگا گنگاریڈی ، رکن اسمبلی گنیش گپتا ، مئیر نیتو کرن ، ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم ، پارٹی قائدین کے ہمراہ ٹی آرایس پارٹی آفس کے کاموں کا جائزہ لیا اور اس موقع پر تعمیری کاموں کے بارے میں پارٹی صدر سے تفصیلی طور پر واقف کروایا ۔ بعدازاں کے کویتا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہر ضلع میں ٹی آرایس پارٹی کی نئے عمارتیں تعمیر کی جارہی ہے اور پارٹی آفس ضلع کے ہر کارکن کیلئے ٹھکانہ رہیگا۔ دیہاتوں سے آنے والے کارکنوں کیلئے رہائش رہے گی ۔ سرکاری دفاتر و دیگر پارٹی کاموں کے ساتھ ہونے والے اجلاس بھی منعقد کی جائے گی ۔ ٹی آرایس عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے اور ملک گیر سطح پر علاقائی پارٹیوں میں ایک مستحق پارٹی ہے ۔