ناگرکرنول: ناگرکرنول ایم ایل اے مری جناردھن ریڈی ٹی آر ایس کارکن کے گھر گئے اور پارٹی حادثہ انشورنس کا چیک حوالے کیا۔بجناپلی منڈل کے مستقر سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکن بینی اندرما چند روز قبل ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے ۔ ان کے پاس پارٹی ایکسیڈنٹ انشورنس سے منظور شدہ 2,00,000 روپے کا چیک ناگرکرنول ایم ایل اے نے ان کے گھر پہنچ کر ان کے افراد خاندان کے حوالے کیا۔
عادل آباد میں چھ روزہ
جشنِ خواجۂ خواجگانؒ
عادل آباد : خانقاہِ محمدی عادل آباد میں چھ روزہ جشنِ خواجۂ خواجگان 3 فبروری سے منعقد ہوگا ۔ یکم رجب المرجب بعد نماز عصر نشانِ خواجۂ خواجگان ایستادہ ہوگا ۔ روزآنہ بعد نماز مغرب محفل فیضانِ چشتیہ بہشتیہ کا انعقاد عمل میں آئے گا جس میں قرأت کلام پاک ، نعتیں اور منقبتیں اور بیان ہوگا بعد نماز عشاء لنگرعام ہوگا ۔ مستورات کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔ 7 فبروری بروز پیر مرکزی مجلس فیضانِ خواجۂ خواجگان منعقد ہوگی ۔ گیارہ من کا لنگر خواجۂ خواجگان تقسیم ہوگا ۔ چادرِ مبارک کی زیارت ہوگی بعد لنگر سماع کی محفل ہوگی ۔