جلوس کی شکل میں گاندھی بھون آمد، ریونت ریڈی اور دیگر قائدین نے استقبال کیا
حیدرآباد۔23۔ جون (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میں برسر اقتدار ٹی آر ایس کو آج اس وقت دھکہ لگا جب خیریت آباد کی کارپوریٹر وجیا ریڈی نے اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ سابق سی ایل پی لیڈر آنجہانی پی جناردھن ریڈی کی دختر وجیا ریڈی خیریت آباد ڈیویژن سے ٹی آر ایس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئی تھیں۔ انہوں نے ٹی آر ایس کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے کانگریس میں واپسی کا فیصلہ کیا ۔ وجیا ریڈی ایک بڑے جلوس کی شکل میں گاندھی بھون پہنچیں۔ گاندھی بھون آمد کے موقع پر زبردست آتشبازی کی گئی۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے وجیا ریڈی کا پارٹی میں استقبال کیا۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ، سابق رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو ، سابق وزیر ڈاکٹر چنا ریڈی ، نائب صدر پردیش کانگریس ڈاکٹر ملو روی اور آل انڈیا یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری انیل کمار یادو موجود تھے۔ اس موقع پر خواتین نے تلنگانہ کے روایتی تہواروں کا نمونہ پیش کرتے ہوئے بتکماں اور ڈانڈیا کا مظاہرہ کیا۔ وجیا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کے بعد امکان ہے کہ ٹی آر ایس کے مزید کارپوریٹرس کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ آنجہانی پی جناردھن ریڈی کی خدمات کو عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ پی جناردھن ریڈی خاندان کا کانگریس پارٹی سے اٹوٹ رشتہ ہے۔ عوامی مسائل پر پی جناردھن ریڈی نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وجیا ریڈی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی مسائل پر جدوجہد کریں گی۔ پی جے آر اور کانگریس کو جدا نہیں کیا جاسکتا۔ وہ غریبوں اور مزوروں کے مسیحا تھے۔ حیدرآباد میں پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے پی جے آر نے غیر معمولی جدوجہد کی تھی ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ پی جے آر اور انجن کمار یادو کے خاندانوں کو حیدرآباد میں اہم ذمہ داری دی جائے گی۔ رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ فارماسٹی کیلئے اراضی کے حصول کے نتیجہ میں متاثرہ خاندانوں سے عنقریب ملاقات کی جائے گی۔ وجیا ریڈی نے کہا کہ وہ عہدوں کیلئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے جذبہ کے تحت کانگریس میں شامل ہوئی ہیں۔ میں اپنے والد کے خوابوں کی تکمیل کرتے ہوئے تلنگانہ اور مرکز میں کانگریس کے اقتدار کی جدوجہد کروں گی۔ ر