11 ماہ بعد کانگریس کا اقتدار ہوگا، گاندھی بھون میں ریونت ریڈی کا خطاب
حیدرآباد۔24۔ جون (سیاست نیوز) ٹی آر ایس قائدین کی کانگریس پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی ٹی وینکٹیشورلو اور زیڈ پی ٹی سی رکن کانتا راؤ نے اپنے حامیوں کے ساتھ آج گاندھی بھون پہنچ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے ان کا پارٹی میں استقبال کیا اور کھنڈوا پہنایا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سیتکا ، ورکنگ پریسیڈنٹ انجن کمار یادو ، مہیش کمار گوڑ ، آل انڈیا یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری انیل کمار یادو اور دیگر قائدین موجود تھے۔ ریونت ریڈی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 11 ماہ میں تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات ہوںگے اور کانگریس پارٹی کا برسر اقتدار آنا یقینی ہے ۔ کھمم ضلع کی 10 اسمبلی نشستوں پر کانگریس کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ قبائلی عوام کو الاٹ کردہ اراضیات جبراً حاصل کی جارہی ہے ۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی جانب سے ہراسانی کا سلسلہ جاری ہے۔ کانگریس پارٹی نے قبائلیوں کے حق میں جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریتا ہرم کے نام پر جنگلاتی اراضی حاصل کی جارہی ہے ۔ حکومت نے درج فہرست اقوام و قبائل کو اراضی الاٹ کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ان کی موجودہ اراضیات کو جبراً حاصل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشوا راؤ پیٹ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی وینکٹیشورلو کی کانگریس میں شمولیت سے کھمم میں پارٹی کا موقف مستحکم ہوگا۔ کانگریس دور حکومت میں قبائل میں اراضی تقسیم کی گئی تھی۔ ضلع میں مزید قائدین کی کانگریس میں شمولیت کا امکان ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ عنقریب کانگریس پارٹی میں شمولیت کا طوفان آئے گا۔ رکن اسمبلی سیتکا اور دیگر قائدین نے مخاطب کیا۔ ر