ٹی آر ایس حکومت نے دوباک میں کوئی کام نہیں کیا، ملو بھٹی وکرامارکا کا الزام

   

حیدرآباد : کانگریس مقننہ پارٹی کے لیڈر ملو بھٹی وکرامارکا نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس حکومت نے دوباک میں گزشتہ چھ برسوں میں کوئی کام نہیں کیا۔ کئی انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے وکرامارکا نے کہاکہ حلقہ میں آج جو کچھ بھی ترقی دیکھی جارہی ہے وہ ان کاموں کا نتیجہ ہے جو دوباک کے رکن اسمبلی رہتے ہوئے کانگریس لیڈر سی متیم ریڈی نے انجام دیئے تھے۔ دوباک چناؤ میں کانگریس امیدوار سی سرینواس ریڈی سی متیم ریڈی کے فرزند ہیں۔