حیدرآباد : /4 مارچ (سیاست نیوز) بی ایڈ کور س میں داخلوں کیلئے ٹی ایس ایڈسیٹ 2023 ء کا شیڈول جاری ہوگیا ۔ صدرنشین تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن پروفیسر آر لمبارادری نے شیڈول جاری کیا ۔ ٹی ایس ایڈسیٹ کنوینر مہاتما گاندھی یونیورسٹی وائس چانسلر سی ایچ گوپال ریڈی موجود تھے ۔ /6 مارچ سے آن لائن درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ ایس سی ، ایس ٹی ، معذو امیدواروں کیلئے 500 روپئے جنرل امیدواروں کیلئے 700 روپئے فیس ہے ۔ بغیر جرمانہ کے /20 اپریل تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ 250 روپئے جرمانہ کے ساتھ /25 اپریل تک درخواست داخل کی جاسکتی ہیں ۔ /30 اپریل کو امیدوار درخواستیں اڈیٹ کرسکتے ہیں ۔ /5 مئی سے ایڈسیٹ ویب سائیٹ پر ہال ٹکٹس دستیاب رہیں گے ۔ /18 مئی کو امتحان کا انعقاد کیا جائے گا اور /21 مئی کو ابتدائی کلید (کی) جاری کی جائے گی ۔