ٹی ایس پی ایس کے ذریعہ 28 جائیدادوں پر بھرتیوں کی اجازت

   

حیدرآباد۔/20 نومبر ، ( این ایس ایس )ریاستی حکومت نے لیبر ایمپلائمنٹ ٹریننگ اینڈ فیکٹریز ( ایل ای ٹی ، ایف ) ڈپارٹمنٹ میں مخلوعہ جائیدادوں پر راست بھرتیوں پر نظر ثانی کی ہے اور تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ لیبر کمشنر کے زیر کنٹرول مختلف زمروں میں 28 مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنے کیلئے راست بھرتی کی اجازت دی ہے۔ جن میں اسسٹنٹ کمشنر لیبر کی 7 ، 3سینئر اسٹینو گرافرس، 5 جونیر اسسٹنٹس ، ایک اسسٹنٹ ڈرافٹسمین،11 جونیر اسسٹنٹس اور ایک جونیر اسٹینو گرافر شامل ہے۔ حکومت نے سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن ( ٹی ایس پی ایس ) کو ضروری اقدامات کی ہدایت دی ہے۔