کولکتہ: ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رہنما اور شمالی 24 پرگنہ میں بونگاؤں میونسپلٹی کے سابق چیئرمین شنکر آدھیا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے میراتھن پوچھ گچھ کے بعد ہفتہ کی صبح ان کے گھر سے گرفتار کیا۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ راشن تقسیم کے مبینہ گھپلہ میں تقریباً 17 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی نے آج علی الصبح آدھیا کو گرفتار کر لیا۔ یہ گھپلہ مبینہ طور پر 2011 سے 2021 کے درمیان ملک کے وزیر خوراک کے دور میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی لازمی طبی معائنے کے بعد دن میں آدھیا کو عدالتی عمل کے لیے خصوصی عدالت میں پیش کرے گی۔