ٹی وی اداکارہ ڈرگس کے حصول پر گرفتار

   

ممبئی: نارکوٹس کنٹرول بیورو نے 30 سالہ ٹی وی اداکارہ کو ممبئی میں مبینہ طور پر منشیات کی خریدی پر رنگے ہاتھوں پکڑلیا ہے۔ این سی بی عہدیداروں نے پریتکا چوہان کی گرفتاری کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کے قبضہ سے 99 گرام گانجہ ضبط کیا گیا۔ اسے ڈرگس سپلائی کرنے والے نوجوان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ڈرگس ورسوا کے ساکن دیپک راتھوڑ سے حاصل کئے جاتے تھے۔ کیس کی تحقیقات جاری ہے۔