ٹی ٹی پی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے : بلاول بھٹو

   

اسلام آباد : پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان نے بتا دیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)ہمارے لیے ریڈ لائن ہے۔ اگر ثابت ہوا کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو روک نہیں رہے تو اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔وزیر خارجہ نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کو بتا دیا ہے کہ اگر ٹی ٹی پی کو افغانستان سے مدد یا سہولت فراہم کی گئی تو یہ پاکستان اورافغانستان کے تعلقات کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اگر افغان طالبان کو شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں مدد کی ضرورت ہو تو فراہم کریں گے۔