پارلیمانی حلقہ نظام آباد کانگریس امیدوار پر تجسس برقرار

   

نظام آباد :20؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)لوک سبھا نظام آباد کے کانگریس امیدوار کے نام کو لیکر ابھی بھی تجسس برقرار ہے ۔ ہائی کمان کی جانب سے نظام آباد حلقہ لوک سبھا کے امیدوار کی حیثیت سے ایم ایل سی جیون ریڈی کو منتخب کئے جانے کے امکانات ظاہر کئے جارہے تھے لیکن جیون ریڈی انتخابات میں حلقہ لوک اسمبلی جگتیال سے مقابلہ کرتے ہوئے ناکام ہوئے تھے جس پر ناکام ہونے والے امیدواروں کو ٹکٹ دینا اصولوں کیخلاف ہونے کی وجہ سے جیون ریڈی کے بجائے دوسروں کو ٹکٹ دینے کیلئے غور کیا جارہا ہے جس پر جیون ریڈی نے اگر انہیں ٹکٹ نہ دینے کی صورت میں ان کے بجائے سابقہ ایم ایل سی ارکلہ نرسا ریڈی کو ٹکٹ دینے کی ہائی کمان سے خواہش کی ہے ۔ نظام آباد حلقہ لوک سبھا کے کانگریس امیدوار کو لیکر ابھی تجسس برقرار ہے ۔ ہائی کمان کی جانب سے دوسری فہرست میں 6 ناموں کو تعین کیا گیا تھا جس میں جیون ریڈی کو بھی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اصولوں کی بنیاد پر جیون ریڈی کو ٹکٹ دینا مشکل نظر آرہا ہے ۔ جیون ریڈی نے ٹکٹ نہ دینے کی صورت میں سابق ایم ایل سی ارکلہ نرساریڈی کو ٹکٹ کے نام کی تجویز کرنے کی اطلاع ہے ۔ دوسری فہرست میں نظام آباد کا نام شامل کیا جانا مشکل نظر آرہا ہے ۔


اقلیتی اقامتی اسکول میں 31 مارچ تک داخلے کی سہولت
کاماریڈی :20؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی اقامتی اسکول کے پرنسپل پرنیت کی اطلاع کے بموجب اقلیتی اقامتی مدرسہ برائے طالبات اسکول و کالج میں سال 2024-25 میں داخلہ کیلئے 31؍ مارچ تک آن لائن کے ذریعہ رجسٹریشن کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ قبل از دی گئی اطلاع کے مطابق اقلیتی اقامتی مدرسہ کے V,VI,VII,VIII جماعتوں کیلئے رجسٹریشن کرانے کیلئے 31؍ مارچ تک سہولت فراہم کی گئی ہے ۔پرنسپل مسٹر پرنیت نے بتایا کہ اقلیت ، مسلم ، کرسچن طبقات اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے tmreis telangana.cgg.gov.in ویب سائیٹ پر اپنی درخواست آن لائن کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے کاماریڈی قدیم کلکٹریٹ میں واقع اقامتی اسکول پرنسپل پر بھی ربط پیدا کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں ۔