پارلیمنٹ سے اپوزیشن کے مزید 3ارکان معطل‘تعداد146ہوگئی

   

نئی دہلی: نریندر مودی حکومت اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگیکے درمیان جمعرات کو اپوزیشن کے تین مزید ارکان پارلیمنٹ کو غیر اخلاقی رویہ پرایوان سے معطل کر دیا گیا، جس سے اب تک معطل ہونے والوں کی کل تعداد 146 ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈی کے سریش، نکول ناتھ اور دیپک بیج ۔ کانگریس پارٹی کے تینوں ممبران پارلیمنٹ کو اب لوک سبھا سے معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام حزب اختلاف کے درجنوں ممبران پارلیمنٹ کی حالیہ معطلی کے بعد کیا گیا ہے جنہوں نے 13 دسمبر کو لوک سبھا کی سیکورٹی کی خلاف ورزی پر بحث کا مطالبہ کیا تھا اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی صورتحال سے نمٹنے پر تنقید کی تھی۔اپوزیشن نے اس کے خلاف آج بھی احتجاج کیا۔