پارلیمنٹ میں سکیورٹی کوتاہی کا معاملہ۔ عدالت نے 6ملزمین کو عدالتی تحویل میں بھیجا

,

   

دہلی پولیس کی جانب سے جاری تحقیقات کا حوالہ دیکر تمام ملزمین کی عدالتی تحویل کی مانگ پرمشتمل ایک درخواست پر مذکورہ جج نے یہ فیصلہ سنایاہے۔
نئی دہلی۔ دہلی کی عدالت نے پارلیمنٹ سکیورٹی کوتاہی کے معاملے گرفتار چھ ملزمین کو 27جنوری تک عدالتی تحویل میں بھیج دیاہے۔

ایڈیشنل سیشنس جج ہردیپ کور نے منورنجن ڈی‘ ساگر شرما‘ للت جہا‘ امول شنڈے‘ مہیش کماوت اور نیلم آزاد ی کو پولیس ریمانڈ کے ختم ہوجانے پر عدالت میں پیش کرنے کے بعد دوبارہ ریمانڈ کردیاہے۔

دہلی پولیس کی جانب سے جاری تحقیقات کا حوالہ دیکر تمام ملزمین کی عدالتی تحویل کی مانگ پرمشتمل ایک درخواست پر مذکورہ جج نے یہ فیصلہ سنایاہے۔سنوائی کے دوران ملزم نیلم آزاد نے عدالت کے سامنے الزام لگایاکہ ایک خاتون افسر نے جمعہ کے روز50سادے پیپرس پرزبردستی ان کی دستخط لی ہے۔

اسپیشل پبلک پراسکیوٹر اکھنڈ پرتاب سنگھ نے ملزم کی جانب سے لگائے گئے الزامات او راستدلال پر اعتراض جتایا۔ دونوں س فریقین کے استدلال پر عدالت نے سنوائی کی ہے۔

پارلیمنٹ پر پیش ائے 2001دہشت گرد حملے کی برسی کے موقع پر پیش ائی ایک بڑی سکیورٹی کوتاہی شرما او رمنجورانجن نے لوک سبھا چیمبر وقفہ صفر کے دوران پبلک گیلری سے چھلانگ لگائی‘ کینسٹر سے پیلی گیس خارج کی اراکین پارلیمنٹ کے ہاتھوں دبوچے جانے سے قبل نعرے لگائے تھے۔

اسی وقت کے دوران دو دیگر ملزمین شنڈے او رآزاد نے بھی پارلیمنٹ کے احاطے کے باہر ”تانا شاہی نہیں چلے گی“ کے نعرے لگاتے ہوئے کینسٹر سے رنگین گیس کا اخراج کیا۔